وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ایک دہشتگرد ہیں دوسرے ان کے حامی ہیںیہ ناراض بلوچ نہیں دہشتگرد ہیں آج پورا پاکستان یہ کہہ رہا ہے پاکستان پیپلز پا رٹی مفاہمت کا نام ہے ہم مفاہمت کیلئے بالکل تیار ہیں نام نہاد بلوچ پرستی کرنے والوں کیساتھ دشمنوں کی طرح نمٹیں گے بلوچستان مسئلے کا حل ڈاکٹر مالک یا سردار ا ختر کو نظر آتا ہے ہم مذاکرات کیلئے بالکل تیار ہیںدہشتگرد بندوق کی زور پر آپ کیساتھ مذاکرات کررہے ہیں بلوچستان میں عام معصوم لوگوں کو قتل کر رہے ہیں.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بالکل ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بیرون ملک جا کر مذاکرات کئے ہیں اس وقت میں وزیر داخلہ تھا مجھ سمیت تمام اراکین اسمبلی کو اعتماد میں نہیں لیا تھا میں اپنے اپوزیشن اور اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لیکر اپنے منزل مقصود کی جانب رواں دواں ہو اگر مذاکرات سے مسئلے حل ہوتے ہیں تو اچھی بات ہے جنہوں نے بندوق اٹھائی ہے وہ آپ کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار نہیں ہیں وہ بندوق کی زور پر آپ کیساتھ مذاکرات کررہے ہیں.
بلوچستان میں عام معصوم لوگوں کو قتل کر رہے ہیں بلوچ کلچر کو انہوں نے تباہ کردیا ہے اس کیساتھ کیا مذاکرات کرینگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تین قسم کی سیاست ہور ہی ہے ایک فیڈریشن کی سیاست دوسری سیاست مولانا فضل الرحمان کی ہے تیسر پشتونخوا اور بلوچ نیشنلسٹ کی ہے بلوچستان میں صاف شفاف الیکشن ہوئے ہیں یہ ناراض بلوچ نہیں دہشتگرد ہیں آج پورا پاکستان یہ کہہ رہا ہے بلوچستان میں سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو ورغلا یا جارہا ہے بلوچ یکجہتی کمیٹی جہاں بھی جلسہ کرتے ہیں وہاں نام نہاد ترانے گائے جاتے ہیں مہارنگ نے آج تک دہشتگرد ی کی مذمت نہیں کی ہے بلکہ مخصوص ایجنڈے پر چل رہی ہے.
دہشتگردوں کی آواز بننے والی سیاسی جماعتوں کو انگیج کرنا چاہیے اس وقت بلوچستان میں سیاسی مسئلے ہیں کہاں دہشتگردوں کیساتھ مذاکرات کریں تو کس بات پر کریں پورا پاکستان جانتا ہے کہ پچھلے حکومت نے ٹی ٹی پی سمیت بلوچ دہشتگردوں کو نہیں چھوڑا ہے اگر بلوچستان مسئلے کا حل ڈاکٹر مالک یا سردار ا ختر کو نظر آتا ہے ہم مذاکرات کیلئے بالکل تیار ہیں بلوچستان میں دہشتگردی بڑنے کی وجہ امریکی اسلحہ پاکستان آنا ہے افغانستان دوحہ معاہدے پر عملدرآمد کر یں بلوچستان میں ایک دہشتگرد ہیں دوسرے ان کے حامی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پا رٹی مفاہمت کا نام ہے ہم مفاہمت کیلئے بالکل تیار ہیں کسی نے بندوق اٹھا یا ہے نام نہاد بلوچ پرستی کرنے والوں کیساتھ دشمنوں کی طرح نمٹیں گے ۔