خلاف ورزی پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، عوام تعاون کریں،سریاب ڈویژن پولیس
کوئٹہ..سریاب ڈویژن پولیس کی جانب سے عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ڈبل سواری، پٹو اور ماسک پہننے پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق پابندی کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا اور مشتبہ سرگرمیوں کی روک تھام ہے۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور ڈبل سواری، چہرہ چھپانے والے پٹو یا ماسک کے استعمال سے گریز کریں تاکہ کسی قسم کی قانونی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات عوامی تحفظ کے لیے کیے جا رہے ہیں اور شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں۔