دہشت گردی کے خدشات بلوچستان بھر میں 31 اگست تک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل رہنے کا امکان ہے

دہشت گردی کے خدشات بلوچستان بھر میں 31 اگست تک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل رہنے کا امکان ہے

دہشت گردی کے خدشات بلوچستان بھر میں 31 اگست تک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل رہنے کا امکان ہے

کوئٹہ ( جہان امروز-نیوز) کوہٹہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس کی معطلی کا سلسلہ جاری ہے، جو 31 اگست تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ انٹرنیٹ سروس کی بندش کا یہ دوسرا روز ہے، تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

محکمہ داخلہ کے ایک اعلیٰ افسر نے بات کرتے ہوئے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی ہے کہ صوبے بھر میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے باعث یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

بلوچستان میں حالیہ دنوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے ہیں۔ 15 اگست سے صوبے میں دفعہ 144 نافذ ہے، جس کے تحت ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش، پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات، اور عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

بدھ کی شام کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں اچانک موبائل انٹرنیٹ سروس بند کی گئی، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ طلبہ، کاروباری افراد اور آن لائن خدمات سے وابستہ افراد انٹرنیٹ کی بندش سے متاثر ہو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ماضی میں اگست کے مہینے کے دوران مسلح تنظیموں کی جانب سے دہشت گرد حملے کیے جاتے رہے ہیں۔ رواں برس بھی ممکنہ حملوں کے خطرات کے پیش نظر یہ اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں