کچھی سمیت بلوچستان میں پانچ روز سے انٹرنیٹ بند، طلبہ و تاجروں کو شدید نقصان

کچھی سمیت بلوچستان میں پانچ روز سے انٹرنیٹ بند، طلبہ و تاجروں کو شدید نقصان

انٹرنیٹ کی طویل بندش سے تعلیمی و کاروباری سرگرمیاں مفلوج، شہریوں کا حکومت سے بحالی کا مطالبہ

بولان(جہان امروز-نیوز)بلوچستان کے ضلع کچھی سمیت پورے صوبے میں ایک بڑا چیلنج بن چکا ہےانٹرنیٹ کی بندش سے طلبہ، تاجر اور روزمرہ کے کام کرنے والے افراد بری طرح متاثر ہیں طلبہ اپنی آن لائن کلاسز اور ریسرچ سے محروم ہو رہے ہیں، جس سے ان کی تعلیم کا وقت ضائع ہو رہا ہے آن لائن کاروبار کرنے والے افراد کو روزانہ لاکھوں کا نقصان ہو رہا ہے، اور وہ اپنے صارفین سے رابطہ نہیں کر پا رہے انٹرنیٹ پیکجز کی مد میں صارفین کے لاکھوں روپے ضائع ہو رہے ہیں اور ہزاروں صارفین کے انٹرنیٹ پیکجز ختم ہوچکے ہیں بار بار انٹرنیٹ کی بندش سے کچھی سمیت صوبے کے لوگوں میں ذہنی تنا اور ڈپریشن بڑھ رہا ہے کیونکہ ان کا معمول کا کام متاثر ہوتا ہے شہریوں نے مرکزی و صوبائی حکومت سے کہا ہے کہ سیکورٹی خدشات اپنی جگہ لیکن اس مسئلے کا حل انٹرنیٹ کی مکمل بندش کے علاوہ بھی نکلنا چاہیے.

حکومت کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کو کم کیا جا سکیکچھی ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس پانچ روز سے بندش کا سلسلہ جاری طلبا وطالبات آن لائن کاروبار، تاجران سمیت شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا لاکھوں روپے کا نقصان شہریوں کا مرکزی و صوبائی حکومت سے انٹرنیٹ سروس بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں اور بلوچستان سے متعلق اپڈیٹس کے لیے جہان امروز-نیوز کے واٹس ایپ چینل پر فالو کرنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔
https://chat.whatsapp.com/KLUZ6reQF1U91i6vSmkjZQ

اپنا تبصرہ لکھیں