بلوچستان میں مسنگ پرسنز کے نام پر ریاست کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے،میر سرفراز بگٹی

بلوچستان میں مسنگ پرسنز کے نام پر ریاست کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے،میر سرفراز بگٹی

جو بھی ریاست سے بات کرنا چاہتا ہے وہ ہتھیار ڈال کر آئے ہم گلے لگائیں گے

ایرانی زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے فضائی اور فیری سروس کا آغاز کیا جارہا ہے،وزیر اعلی بلوچستان

مٹیاری ،کوئٹہ(جہان امروز-نیوز )وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جو بھی ریاست سے بات کرنا چاہتا ہے وہ ہتھیار ڈال کر آئے ہم گلے لگائیں گے حکومت اور ریاست نے کبھی بھی بات چیت کے دروازے بند نہیں کئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ضلع مٹیاری کے علاقے بھٹ شاہ میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس میں شرکت اور درگاہ پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سندھ کے صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ، بلوچستان کے صوبائی وزرا میر ظہور احمد بلیدی ، میر محمد صادق عمرانی بھی موجود تھے اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آئین میں رہتے ہوئے بات چیت کے لیے ہر شخص کو خوش آمدید کہا جائے گا لیکن یہ ناقابل برداشت ہے کہ معصوم مزدوروں کو بسوں سے اتار کر قتل و غارت کی جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوم عوام کا ساتھ دیا ہے اور دیتے رہیں گے معصوم انسانوں کے قاتلوں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں مسنگ پرسنز کی تعداد بلوچستان سے زیادہ ہے لیکن وہاں میڈیا اس مسئلے پر بات نہیں کرتا اس کے برعکس بلوچستان میں مسنگ پرسنز کے نام پر ریاست کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے انہوں نے سوال اٹھایا کہ کراچی سے خیبر تک مذہب کے نام پر ہونے والی دہشت گردی کو دہشت گردی کہا جاتا ہے مگر بلوچستان میں دہشت گردی کو مختلف نام کیوں دیے جاتے ہیں؟ دہشت گردوں میں یہ تفریق کیوں کی جاتی ہے؟ وزیر اعلی نے واضح کیا کہ حکومت مکمل طور پر امن قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ریاست نے ہمیں امن بحال کرنے کی ذمہ داری دی ہے جسے ہر صورت مکمل کیا جائے گا وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاوں گا بلوچستان میں گورننس کا ایسا ماڈل لا رہے ہیں جس کا فائدہ براہ راست عام آدمی کو پہنچے انہوں نے کہا کہ ہم نے تاریخ میں پہلی بار طاقتوروں پر ہاتھ ڈالا ہے اور ثابت کیا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے انہوں نے کہا کہ ڈیگاری واقعہ کے ذمہ داروں کو ہر صورت انجام تک پہنچایا جائے گا انہوں نے اس واقعے کو بربریت اور ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ قبائلی معاشرہ ایسا نہیں ہوتا اور ہم مظلوم کے ساتھ کھڑے ہیں وزیر اعلی بلوچستان نے اعلان کیا کہ ایرانی زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے فضائی اور فیری سروس کا آغاز کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ زائرین کے مسائل کی اصل وجوہات کچھ اور ہیں یہ صرف سیکورٹی کا مسئلہ نہیں۔ 800 کلومیٹر طویل سفر کے دوران ہم زائرین کو مکمل سیکورٹی فراہم کرتے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کے لیے جدوجہد کی ہے میڈیا سے درخواست ہے کہ بلوچستان کو صرف چند مخصوص افراد کی عینک سے نہ دیکھا جائے بلکہ دنیا کے سامنے بلوچستان کی اصل تصویر پیش کی جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں