ملک پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے 14اگست 1947 کی آزادی بہت بڑی نعمت ہے جسکی قدر ہر ذی شعور انسان پر لازم ہے 14 اگست محض ایک تاریخی دن نہیں بلکہ قربانی، جدوجہد اور آزادی کی نعمت کی یاد دلاتا ہے میر ریحان بگٹی
سبی (علی نواز ابڑو) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سبی کے سینیٸر ناٸب صدر میر ریحان بگٹی نے اپنے تمام اہل وطن پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں کے ساتھ جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوٸے کہا ہے کہ ملک پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے 14اگست 1947 کی آزادی بہت بڑی نعمت ہے جسکی قدر ہر ذی شعور انسان پر لازم ہے 14 اگست محض ایک تاریخی دن نہیں بلکہ قربانی، جدوجہد اور آزادی کی نعمت کی یاد دہانی ہے یہ دن ہمیں ان لاکھوں شہداء اور بزرگوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے خون سے اس وطن عزیز کی بنیاد رکھی ان تمام اکابرین پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج ہم آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں تو یہ سب ان عظیم اکابرین پاکستان کی قربانیوں کا نتیجہ ہے جنکی قدر کرنا ہم سب کا فرض ہے جشن آزادی ہمیں أپس میں اتحاد و یکجہتی اور بھاٸی چارے کو فروغ دینے، مشکل وقت آنے پر کسی بھی جانی و مالی قربانی دینے اور دیانت داری کے ساتھ آگے بڑھنے کا سبق فراہم کرتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جشن آزادی ہمیں صرف خوشی منانے کا پیغام نہیں دیتی بلکہ ذمہ داری کا احساس بھی دلاتی ہے کہ ہم اپنے پیارے ملک پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ آنے والی نسلیں ایک روشن محفوظ ترقی یافتہ پاکستان دیکھ سکیں۔