پاکستان میں 46 جوا اور فاریکس ایپس پر پابندی عائد کردی گئی

پاکستان میں 46 جوا اور فاریکس ایپس پر پابندی عائد کردی گئی

یہ ایپس عوام سے اربوں روپے غیر قانونی طور پر بٹور رہی تھیں ، جوئے اور جلد امیر بننے کے لالچ نے نوجوانوں کو گمراہ کیا،ترجمان این سی سی آئی اے

اسلام آباد(جہان امروز-نیوز )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے ) نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی سفارش پر پاکستان میں 46 جوا اور فاریکس ایپس پر پابندی عائد کر دی۔

WhatsApp Image 2025 08 24 at 3.27.11 PM

رپورٹ کے مطابق ترجمان این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 46 جوا اور فاریکس ایپس پر پابندی عائد کر دی گئی، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پی ٹی اے کوان ایپس کی بندش کے حوالے سے لکھا تھا۔

WhatsApp Image 2025 08 24 at 3.27.18 PM

ترجمان کے مطابق یہ ایپس عوام سے اربوں روپے غیر قانونی طور پر بٹور رہی تھیں، غیرقانونی ایپلی کیشنز میں فاریکس ٹریڈنگ کی نان ریگولیٹڈ ایپس بھی شامل ہیں۔

شہریوں کا ذاتی ڈیٹا اور موبائل نمبر کی تفصیلات دینے والی ایپس بھی شامل ہیں۔

WhatsApp Image 2025 08 24 at 3.27.38 PM

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق کئی ایپس شہریوں کا پرسنل ڈیٹا اورسم معلومات غیر قانونی طور پر اکٹھی کر رہی تھیں، ان ایپس سے جوئے اور جلد امیر بننے کے لالچ نے نوجوانوں کو گمراہ کیا۔

*پاکستان اور دنیا بھر کی_تازہ ترین خبریں اور بلوچستان سے متعلق اپڈیٹس کے لیے جہان امروز- نیوز کے واٹس ایپ گروپ کو فالو کرنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔ https://chat.whatsapp.com/KLUZ6reQF1U91i6vSmkjZQ

اپنا تبصرہ لکھیں