اکبر خان بگٹی کی 19ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، بکٹی ہاوس کوئٹہ اور مختلف اضلاع میں قرآن خوانی و لنگر کا اہتمام
نواب اکبر خان بگٹی دلیر اور بااصول رہنما تھے، بلوچستان کے حقوق اور عوامی مفادات کے لیے ہمیشہ آواز بلند کی، سیاسی و سماجی حلقے
کوئٹہ(جہان امروز- )جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ، بزرگ سیاستدان اور سابق وزیراعلی بلوچستان نواب اکبر خان بگٹی کی 19ویں برسی آج بروز منگل 26 اگست 2025 نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔
اس موقع پر بکٹی ہاس کوئٹہ میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پارٹی کارکنان، قبائلی و سیاسی شخصیات اور عقیدت مند بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔
قرآن خوانی کے بعد مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی جبکہ شرکا میں لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا۔
اس موقع پر نواب اکبر خان بگٹی کی سیاسی جدوجہد، بلوچستان کے حقوق کے لیے ان کی بلند آواز اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔
جمہوری وطن پارٹی بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی قرآن خوانی اور لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں عوام بڑی تعداد میں شریک ہوں گے اور مرحوم رہنما کی خدمات کو یاد کریں گے۔
سیاسی و سماجی حلقوں نے نواب اکبر خان بگٹی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دلیر، زیرک اور بااصول رہنما تھے جنہوں نے ہمیشہ صوبے کے حقوق اور عوامی مفادات کے لیے سیاست کی۔
ان کا خلا تادیر پر نہیں ہو سکے گا۔
*پاکستان اور دنیا بھر کی_تازہ ترین خبریں اور بلوچستان سے متعلق اپڈیٹس کے لیے جہان امروز- نیوز کے واٹس ایپ گروپ کو فالو کرنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔ https://chat.whatsapp.com/KLUZ6reQF1U91i6vSmkjZQ