پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان کا یورپ کے مشہور فٹبال کلب سے معاہدہ

پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان کا یورپ کے مشہور فٹبال کلب سے معاہدہ

کھیل (ہمارا بلوچستان نیوز)پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان صدام حسین نے یورپ کے معروف کلب سے معاہدہ کر لیا ہے، جو پاکستانی فٹبال کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر سے تعلق رکھنے والے مڈفیلڈر صدام حسین نے فن لینڈ کے کجانی ہاکا فٹبال کلب کے ساتھ دو سالہ معاہدہ کیا ہے۔ وہ اس سے قبل عمان کے کلب صلالہ سے وابستہ تھے۔

27 سالہ کھلاڑی اب تک پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 25 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں جبکہ انڈر 23 ٹیم کے لیے بھی 18 میچز میں حصہ لیا۔ اپنے کیریئر کے دوران وہ ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال سمجھے جاتے ہیں۔

معاہدے کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے صدام حسین کا کہنا تھا سخت محنت کے بعد آخرکار نئی ٹیم، نیا معاہدہ اور نیا خاندان مل گیا ہے۔ کراچی کے ایک چھوٹے سے کلب سے یورپی کلب تک کا یہ سفر میرے لیے حیران کن اور یادگار ہے۔ میں اپنے نئے کلب کے لیے اپنی بھرپور مہارت، تجربہ اور جذبہ پیش کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

اپنا تبصرہ لکھیں