وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی ملاقاتیں

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی ملاقاتیں

وزیراعلیٰ بلوچستان سے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی ملاقاتیں ، میر ظفر اللہ زہری کی وزیراعلیٰ سے اپنے حلقے کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو۔

کوہٹہ (جہان امروز- نیوز)کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبے کی سیاسی، سماجی اور پارلیمانی شخصیات نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی دلچسپی کے امور، صوبے کی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رکن صوبائی اسمبلی میر ظفر اللہ زہری نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور اپنے حلقے کے عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی اسکیموں پر بات چیت کی۔ اسی طرح صوبائی وزیر نوابزادہ طارق مگسی نے بھی وزیراعلیٰ سے ملاقات کی، جس میں صوبائی سطح پر جاری منصوبوں اور انتظامی امور پر گفتگو کی گئی۔

خواتین اراکین اسمبلی میں سے سلمیٰ کاکٹر نے بھی میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، جس میں خواتین کے مسائل اور ان کی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات پر زور دیا گیا۔

بیوروکریسی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات میں سابق بیوروکریٹ نسیم لہڑی اور حافظ طاہر نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور بلوچستان کی انتظامی اصلاحات اور عوامی سہولتوں کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

اسی طرح سابق صوبائی وزیر میر خالد لانگو نے بھی میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی اور سیاسی معاملات سمیت صوبے کے معاشی چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

مزید برآں پارلیمانی سیکرٹری انجینئر عبدالمجید بادینی اور سابق صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری نے مشترکہ طور پر وزیراعلیٰ سے ملاقات کی، جس میں حلقہ جاتی مسائل اور صوبائی ترقیاتی پروگراموں پر بات ہوئی۔

ان ملاقاتوں کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت عوامی خدمت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، تمام علاقوں کی مساوی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں