کوئٹہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ، قمبرانی روڈ سے 12 سالہ لڑکے کی سر کٹی لاش برآمد

کوئٹہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ، قمبرانی روڈ سے 12 سالہ لڑکے کی سر کٹی لاش برآمد

کوئٹہ(جہان امروز-نیوز )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ کے قریب گزشتہ روز کھیتوں سے کم سن لڑکے کی سر کٹی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے دیکھ کر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق 12 سالہ بچے کو نامعلوم ملزمان نے بے رحمی سے قتل کرنے کے بعد اس کا سر تن سے جدا کر کے دور پھینک دیا جبکہ ایک بازو بھی غائب ہے۔

لاش پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں اور سر و جسم کو جنگلی جانوروں نے بھی نوچا ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق یہ لاش تین سے چار روز پرانی ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے قانونی کارروائی کے بعد لاش کو شناخت کے لیے سردخانے میں رکھ دیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔

واقعے پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے اندوہناک جرائم نے شہر کو خوف کی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں