کوہاٹ، نامعلوم افراد کا پولیس موبائل پر حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی 1

کوہاٹ، نامعلوم افراد کا پولیس موبائل پر حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی

کوہاٹ (جہان امروز-نیوز)کوہاٹ کے تحصیل لاچی کے علاقہ درملک پولیس چوکی کے قریب موبائل وین پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 نے بتایا ہے کہ افسوسناک واقعہ کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں پیش آیا، جہاں درملک پولیس چوکی پر موبائل وین کو نشانہ بنایا گیا،پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر شہید ہوگیا جب کہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایمرجنسی کی اطلاع ریسکیو 1122 کوہاٹ کنٹرول روم کو موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیموں نے بروقت رسپانس کیا۔ریسکیو ٹیموں نے تمام پولیس اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹائپ ڈی ہسپتال لاچی منتقل کیا گیا جہاں سے دو پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا۔

آپریشن کی نگرانی سینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کوہاٹ محمد عارف خٹک اور ایمرجنسی آفیسر حضرت نواب خان خود کررہے تھے ۔ترجمان ریسکیو 1122 کوہاٹ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں اشفاق (پی ایس آئی) شہید ہوگئے جب کہ کانسٹیبل یاسر اور شفقت محمود زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں