اوستہ محمد(جہان امروز-نیوز)پنجاب کا سیلابی پانی سندھ کی طرف روانہ جو بلوچستان کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔لیکن بلوچستان حکومت کی جانب کوئی احتیاطی تدابیر نظر نہیں آرہے ہیں لوگ مایوس ہیں ۔
عوامی حلقے پریشان ہیں تفصیلات کے مطابق ممکنہ سیلاب کے بار بار حالات حکومت پنجاب اور میڈیا ابدیٹ کررہا ہے اور یہی پانی سندھ دریا میں روانہ ہوچکا جس کے خطرات کے بارے میں سندھ حکومت بھی لمحہ بہ لمحہ عوام کو آگاہ کر رہے ہیں سیلابی راستے پر بیٹھے لوگوں محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں لیکن بلوچستان حکومت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدام نظر نہیں آرہا ہے اللہ نہ کرے سیلاب آگیا تو سب سے زیادہ نقصان بلوچستان کا ہوگا کیونکہ کوئی بھی اقدام نہیں ہو رہے ہیں اس لیے حکومت بلوچستان کو چاہیے کہ وہ بروقت سیلاب سے ریلیف کا بندو بست کریں ۔