نصیرآبا(جہان امروز-نیوز)سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھ کر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے نصیر آباد ڈویژن کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے کمشنر نصیر آباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی سے سیلابی صورتحال اور مفاد عامہ میں کیے گئے اقدامات کے حوالے سے ملاقات کی.
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ کوارڈینیشن پی ڈی ایم اے نوید احمد بھی موجود تھے کمشنر نصیر آباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو ڈویژن بھر میں ممکنہ سیلابی صورتحال قائم کیے گئے فلڈ کنٹرول رومز مشینری اور ہنگامی حالات میں مفاد عامہ میں جاری امور کے حوالے سے آگاہی فراہم کی ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے کہا کہ پنجاب میں سیلابی صورتحال اور دریائے سندھ میں پڑنے والے سیلابی ریلوں کو مد نظر رکھ کر وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے احکامات کی روشنی میں پی ڈی ایم اے بہتر معنوں میں اقدامات کر رہی ہے.
اس حوالے سے ڈویژنل اور ضلع انتظامیہ پی ڈی ایم اے کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنا رہے ہیں تمام اضلاع میں مشینری و دیگر ضروری سامان کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں مزید سامان اور مشینری کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے پی ڈی ایم اے تمام دستیاب وسائل بروکار لائے گی تاکہ کٹھن حالات میں عوام کو مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔