ستگرو بابا کلیان داس اداسین صاحب کا 51 واں سالانہ میلہ

ستگرو بابا کلیان داس اداسین صاحب کا 51 واں سالانہ میلہ

نصیرآباد ، چھتر۔ ستگرو بابا کلیان داس اداسین صاحب کا 51 واں سالانہ میلہ ڈھائی سو سالہ قدیم مندر چھتر میں انتہائی عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ جس میں نصیرآباد پولیس اور ایف بلوچستان 114 ونگ کی جانب سے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات نبھائے جا رہے ہیں۔ میلے کے انتظامی امور پوج پنچایت چھتر و جئے گیانداس شیوا منڈل چھتر نے سنبھال رکھے ہیں۔ جس میں سندھ بلوچستان سے اقلیتی برادری کے ہزاروں افراد شریک ہو رہے ہیں۔ یہ سالانہ میلہ ہر سال ضلع نصیرآباد بلوچستان کی سب تحصیل چھتر کے قدیمی ہندو مندر میں عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔ اقلیتی پنچایت کے بقول اس بار بھی یہ میلہ موجودہ گدی نشین حضوری روپ ستگرو شہنشاہ جیش داس اداسین صاحب کے اشیرواد سے منایا جا رہا ہے۔ جس میں کراچی ، حیدرآباد ، حب چوکی ، دالبندین ، واشک، مستونگ ، کوئٹہ، جیکب آباد ، سکھر، لہڑی ، صحبت پور ، مانجھی پور ، جھٹ پٹ، اور سندھ بلوچستان کے کئی ایک دیگر شہروں سے جوک در جوک مرد و خواتین عقیدت مندوں کی شرکت جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں