وفاقی حکومت نے سائبر کرائمز ایکٹ کا مجوزہ مسودہ متعلقہ وزارتوں کو بھجوا دیا

وفاقی حکومت نے سائبر کرائمز ایکٹ کا مجوزہ مسودہ متعلقہ وزارتوں کو بھجوا دیا

اسلام آباد..فیک نیوز کے خلاف قانون سازی کا معاملہ ،وفاقی حکومت نے سائبر کرائمز ایکٹ کا مجوزہ مسودہ متعلقہ وزارتوں کو بھجوا دیا،حکومتی ذرائع کے مطابق تمام سٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت کی جائے گی،مشاورت کے بعد قانونی مسودہ وفاقی کابینہ میں منظوری کیلئے پیش ہوگا ،کابینہ سے منظوری کے بعد حکومت ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش کرے گی ،ابتدائی مسودہ وزارت داخلہ اور وزارت قانون نے مل کر تیار کیا ہے،وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ،وزارت اطلاعات و نشریات سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا ،حکومت نے فیک نیوز دینے والوں کو پانچ سال قید اور دس لاکھ جرمانے کی سزا تجویز کی ہے،ابھی یہ ابتدائی مسودہ ہے شراکت داروں سے مشاورتی مکمل ہونے کے بعد اسے حتمی شکل دی جائے گی ، مشاورتی عمل کے بعد مجوزہ مسودے میں ترامیم کی جاسکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں