کراچی..معروف ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب کی جانب سے 2024 میں پاکستان کی ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔
اس سال کی فہرستیں، تین کیٹیگریز پر پھیلی ہوئی ہیں – ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز، ٹاپ میوزک ویڈیوز، اور ٹاپ کریئٹرز – پاکستان کے ڈیجیٹل لینڈ سکیپ کی ایک جھلک پیش کرتے ہیں۔ سال 2024 میں، یوٹیوب نے نمایاں ترقی دیکھی، پاکستانی تخلیق کاروں نے پہلے سے کہیں زیادہ مواد اپ لوڈ کیا۔ گزشتہ سال مقامی تخلیق کاروں کے ذریعے اپ لوڈ کیے گئے مواد کے کل گھنٹے میں 60 فیصد کا اضافہ ہوا۔
اس سال انٹرٹینمنٹ کا شعبہ سب سے آگے رہا جس میں ڈرامے اور ایکشن سے بھرپور فلمیں ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔
ٹاپ کری ایٹرزکی فہرست میں ایسے افراد شامل ہیں جو اپنی تخلیقی صلاحیتوں، صداقت اور جدت طرازی سے لاکھوں افراد کو متاثر کرتے رہتے ہیں۔ رجب کی فیملی، انایا ایشال فیملی، ارشد ریلز اور ڈاکٹر امتیاز احمد جیسے چینلز یوٹیوب پر مختلف آوازوں کو پیش کرتے ہیں جو روزانہ فیملی بلاگنگ سے لے کر لائف اسٹائل، ہیلتھ کیئر اور تعلیمی مواد تک ہر چیز کا احاطہ کرتے ہیں۔
ہرست میں رجب کی فیملی کا پہلا نمبر ہے ان کے بعد انایا ایشال فیملی، ارشد ریلز، یو آر کرسٹیانو، ڈکی بھائی، سسٹرولوجی، چھوٹا علی وی لاگ، ڈاکٹر امتیاز احمد، شیراز ولیج وی لاگ اور فاطمہ فیصل شامل ہیں۔
بشکریہ ڈیلی پاکستان