پی ٹی آئی شرپسندوں نے مارپیٹ کے بعد گہری کھائی میں پھینک دیا، ہیڈ کانسٹیبل

پی ٹی آئی شرپسندوں نے مارپیٹ کے بعد گہری کھائی میں پھینک دیا، ہیڈ کانسٹیبل

شرپسند شیلنگ اور پتھراؤ کرتے ہوئے ہماری طرف بڑھتے رہے، یاسر محمودکی گفتگو
اسلام آباد..پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے شرپسندوں کے تشدد کا نشانہ بننے والے ہیڈ کانسٹیبل یاسرمحمود کا کہنا ہے کہ مجھے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ہیڈ کانسٹیبل یاسرمحمود نے بتایا کہ 24 نومبر کو میری ڈیوٹی غازی بروتھا پل پر تھی۔ پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے ہیوی مشینری کا استعمال کرتے ہوئے ہم پر حملہ کردیا۔ شرپسند شیلنگ اور پتھراؤ کرتے ہوئے ہماری طرف بڑھتے رہے۔یاسر محمود کا مزید کہنا تھا کہ شدید شیلنگ کے دوران مجھے مظاہرین نے گھیر لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ شرپسندوں نے مارپیٹ کرنے کے بعد مجھے گہری کھائی میں پھینک دیا۔ ہوش میں آنے پر معلوم ہوا کہ میرے بازو اور کوہلے کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے۔ جلد صحت یاب ہو کر اپنی ڈیوٹی دوبارہ سرانجام دوں گا۔24 تا 26 نومبر تک پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہروں کے دوران جہاں دیگر سیکورٹی اہلکار شدید زخمی ہوئے ان میں ہیڈ کانسٹیبل یاسر محمود تھانہ حضرو بھی شامل تھے۔ ہیڈ کانسٹیبل یاسر محمود شرپسندوں کے بدترین تشدد سے بے ہوش ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں