اسلام آباد..سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا۔ تازہ رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 186 ہو گئی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 99 مقدمات درج ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 2 مقدمات درج ہیں۔اسی طرح اسلام آباد پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 74 مقدمات درج ہیں۔وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایف آئی اے میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 7 مقدمات / انکوائریز زیر التوا ہیں۔ نیب میں بانی پی ٹی آئی کے 3 مقدمات زیر التوا ہیں۔ توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل زیر التوا ہے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی پر اکتوبر، نومبر، دسمبر احتجاج کے تناظر میں بھی مقدمات درج ہوئے ہیں۔قبل ازیں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ڈی چوک میں احتجاج کے بعد عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں مزید 14 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جس کے بعد ان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 76 ہو گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس