وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے برآمدات میں اضافہ سے قومی معیشت اب مالی اور کرنٹ اکائونٹس میں سرپلس ہے، زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں، افراط زر کو سنگل ڈیجٹ پر لایا گیا ہے، پالیسی ریٹ درست سمت میں گامزن ہے۔وزیر خزانہ سے پیر کو یہاں فنانس ڈویژن میں غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری پیشہ ور افراد کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ وزارت خزانہ کی پریس ریلیز کے مطابق جے ایس بینک کے سفیر علی جہانگیر صدیقی کی سربراہی میں ملاقات میں معروف کاروباری افراد، کاروباری شعبہ و ٹیکنالوجی کے ماہرین، اکیڈمیا اور فنانس سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد موجود تھے۔ وفد میں سیف گراف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اورین ہوفمین، کرسٹن ایڈورڈز مارکوا (ہکلویٹ اینڈ کمپنی)، مائیکل لیوی (دی ڈی ای شا گروپ)، ڈاکٹر جیف چانگ (ریڈ اے آئی) اور دیگر نمایاں شخصیات شامل تھیں۔ سفیر علی جہانگیر صدیقی نے وزیر خزانہ کو وفد کی تشکیل، ان کے دورے کے مقاصد اور دورہ کے دوران مختلف سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اب تک کی بات چیت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے گفتگو کا آغاز کیا۔ مشیر خزانہ خرم شہزاد، فنانس ڈویژن اور ایف بی آر کے سینئر افسران بھی ملاقات میں شریک تھے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفد کا خیرمقدم کیا اور ملک کی حالیہ میکرو اکنامک پیش رفت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے دیرینہ چیلنجز پر قابو پانے میں اہم کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخی طور پر دوہرے خساروں سے نبرد آزما رہا ہے تاہم بہتر برآمدی کارکردگی کی وجہ سے قومی معیشت اب مالی اور کرنٹ اکائونٹس دونوں میں سرپلس کے ساتھ کام کر رہی ہے
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس