بریکوٹ پریس کلب انتخابات
بریکوٹ سب ڈویژن ایسا سیاسی’ سماجی اور صحافتی طور زرخیز زمین ہیں’ جس نے زندگی کے ہر میدان میں بڑے بڑے سپوت جنم دۓ ہیں’ جس پر فخر کرنا ہر چھوٹے بڑے کیلۓ اعزاز ہیں’ اس وقت پاکستان کے اعلی سروسز سمیت اعلی عدلیہ میں بھی علاقہ کی نمائیندگی موجود ہیں’ علاوہ ازیں پولیس سروس و سیاست میں بھی ثانی نہیں’ لیکن یہ تمام ایک بڑے محنت اور مثبت مقابلہ کی مرہون منت ہیں’
اب میں بریکوٹ سب ڈویژن میں صحافت کے میدان کا ذکر کروں گا’ جس میں نوجوانوں نے بڑی محنت و مشکل سے اپنے اپ کو منوانے کی کوشش کی ہے’ انفرادی کوشش سے لیکر اج ایک مظبوط ادارے بریکوٹ پریس کلب کی شکل میں علاقے کے عوام کے ہر مسلے کے حل کیلۓ کردار ادا کر رہی ہے’ اس جدوجہد کے نتیجہ میں اج بریکوٹ سب ڈویژن مختلف نیوز چینلوں سے مالا مال ہیں’ جن میں Bazeera News’ MP News’ Shemal News’ Swat News’ DJ News جیسے موثر چینل شمار کۓ جاتے ہیں’
دنیا میں اگر سیول سوسائیٹی اداروں یا تنظیموں کی بات اجاتی ہے’ یا کی جاتی ہے’ تو اس میں دو مظبوط ستون وکلاء کی بار ایسوسی ایشن’ اور پریس کلب شمار کۓ جاتے ہیں’ کسی سیول سوسائیٹی تنظیم کی تعریف یوں کی جاتی ہے’ کہ ” کسی سیول سوسائیٹی تنظیم میں اختیارات حکومت کی بجاۓ عوام کے پاس ہوتی ہے”
تو اس فلسفہ کے حصول کیلۓ کل بریکوٹ پریس کلب کیلۓ انتخابات پر تفصیلی غور و خوص کے بعد ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دیا گیا’ جس میں علاقہ کے سماجی اور سیاسی شخصیات کو اس غرض سے نمائیندگی دی گئ’ تا کہ شفافیت کے ہر اس پہلو کو ملحوظ خاطر رکھا جاۓ’ اس اجلاس کی صدارت پاکستان جرنلسٹ ایسوایشن کے صوبائی صدر مایہ ناز صحافی اور بریکوٹ پریس کلب کے بانی محترم سہیل باچا صاحب نے کی’ کمیٹی ممبران میں محترم شاہ حسین باچا’ بخت افسر خان’ متصرف خان’ نورمحمد صاحب اور طارق رفیق شامل ہیں’
سہیل باچا صاحب نے کہا کہ میری زندگی میں واحد مقصد صحافت کو اصلی معنوں میں متعارف کروانا اور لانا ہے’ جس کے ذریعے نوجوان صحافی اپنے بے تحاشا علم سمجھ بوجھ کے خزانہ کو عوامی فلاح و ترقی کے استعمال کیلۓ راہیں ہموار کرنا ہے’ سہیل باچا نے کہا کہ اج کے نوجوان صحافی کل کے تجربہ کار و منجھے ہوے صحافی ہوں گے’ انہوں نے مزید کہا’ کہ ذاتی زندگی میں کسی کے ساتھ اختلاف تو ہو سکتا ہے’ لیکن پیشہ ورانہ لحاظ سے میرے دروازے بلا تفریق بریکوٹ سب ڈویژن میں خدمات سرانجام دینے والے تمام کام کرنے والے صحافیوں کیلۓ ہر وقت حاظر اور کھلے ہیں’
ممتاز صحافی سہیل باچا صاحب نے سیول سوسائیٹی تنظیموں کے کردار کو نہایت اچھے الفاظ سے سراہا’ انہوں نے کہا’ کہ صحافی حضرات کو چاہۓ’ کہ وہ اگر کوئی اختلاف ہو’ پہلے تو ایسا ہونا نہیں چاہۓ’ اور اگر کسی کا گلہ شکوہ ہے’ تو وہ صحافتی اداب کے اصولوں میں حل ہونا چاہۓ’ سہیل باچا نے بریکوٹ کے تمام تنظیموں’ جرگوں کا شکریہ ادا کیا’ کہ وہ ہر وقت سب ڈویژن میں یگانگت اور صلح کیلۓ کوششوں میں مصروف رہتے ہیں’ جن میں قومی اصلاحی تحریک پیش پیش ہیں’