سال 2024 میں 392 خواتین غیرت کے نام پر قتل، ایچ آر سی پی

سال 2024 میں 392 خواتین غیرت کے نام پر قتل، ایچ آر سی پی

کوہٹہ (جہان امروز نیوز )ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کا کہنا ہے کہ 2024 میں جنوری سے نومبر تک 392 خواتین غیرت کے نام پر قتل ہوئی ہیں،ایچ آر سی پی ذرائع کے مطابق غیرت کے نام پر قتل کے واقعات پنجاب میں 168 اور سندھ میں 151 رپورٹ ہوئے۔

اسی طرح غیرت کے نام پر قتل کے واقعات خیبرپختونخوا میں 52 اور بلوچستان میں 19 رپورٹ ہوئے، اسلام آباد میں غیرت کے نام پر قتل کے دو کیسز رپورٹ ہوئے۔

ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ برس 1969 ریپ کیس رپورٹ ہوئے، پاکستان میں گھریلو تشدد کے کیسز کی تعداد 299 رپورٹ ہوئی، پاکستان میں گزشتہ سال جلائے جانے کے واقعات 30 اور تیزاب گردی کے 43 کیسز سامنے آئے۔

ذرائع کے مطابق سال 2024 میں جبری تبدیلی مذہب کے کیسز کی تعداد گیارہ ہے، جبکہ دیگر واقعات میں ملک بھر میں 980 خواتین کو قتل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں