بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ مذاکرات ہو رہے ہیں، حافظ حمداللّٰہ

بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ مذاکرات ہو رہے ہیں، حافظ حمداللّٰہ

اسلام آباد۔۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نئے الیکشن کی بات کرتے ہیں وہ کیسے کروائیں؟ پاکستان میں کسی بھی معاملے پر بریک تھرو ہوسکتا ہے۔جے یو آئی رہنما نے کہا کہ میرے خیال میں بانی پی ٹی آئی سے بار بار رابطے ہوئے ہیں، ایک بات پر معاملہ اٹکا ہوا ہے بانی پی ٹی آئی سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ 9 مئی پر قوم سیمعافی مانگیں، بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے 9 مئی میں نے کیا ہی نہیں، شواہد سامنے لے کر آئیں، پھر بات کریں۔انہوں نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق بانی پی ٹی آئی باہر جانے کو تیار نہیں۔حمداللّٰہ نے کہا کہ الیکشن میں ن لیگ ، پیپلزپارٹی اور تمام پارٹیوں نے وہی کچھ کیا جو وہ کرنا نہیں چاہتے تھے، آپ کیخیال میں ملک میں حکومت ن لیگ کی ہے؟ پی پی کی سپورٹ حاصل ہے تو کیا ان کی حکومت ہے؟ پوری پارلیمنٹ 20 منٹ میں قانون سازی کرتی ہے، کس کی طاقت کیبل بوتے پر؟قانون سازی پارلیمنٹ کی طاقت کے بل بوتے پر ہوتی ہے؟حکومت ہیہی نہیں ، میں تسلیم ہی نہیں کرتا۔جے یو آئی رہنما نے کہا کہ میں ان کے مینڈیٹ کو ہی تسلیم نہیں کرتا، حکومت تو کسی اور کی ہے، حکومت مدت پوری کرلے تو ملک کیلئے تباہی و بربادی کا سامان تو ہوسکتا ہے، استحکام نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف کی پالیسی اور فیصلے قطعاً ملٹری کورٹس کے حق میں نہیں، کچھ تو تھا سب مولانا کے پاس جاتے تھے، وہاں پکوڑے یا حلوہ لینے تو نہیں جاتے تھے، نور عالم خان جے یو آئی کے ایم این اے ہیں توپارٹی فیصلوں کی پاسداری کریں۔حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ پرویز مشرف پہلے نواز شریف اور بینظیر کو ملک کے لیے سیکیورٹی رسک کہتے تھے، پھر اسی پرویز مشرف نے ہی دبئی میں بینظیر سے این آر او کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں