دختر رسولؐ، خاتون جنت سیّدہ فاطمۃ الزھراؓکا یوم وصال 6دسمبر کوعقیدت واحترام سے منایاجائے گا

دختر رسولؐ، خاتون جنت سیّدہ فاطمۃ الزھراؓکا یوم وصال 6دسمبر کوعقیدت واحترام سے منایاجائے گا

دختر رسولؐ، خاتون جنت سیّدہ فاطمۃ الزھراؓکا یوم وصال 3جمادی الثانی بمطابق6دسمبر جمعۃ المبارک کوعقیدت واحترام سے منایاجائے گا اس سلسلے میںجہانیاں سمیت ملک بھر تقریبات اورامام بارگاہوں میں مجالس عزا کا اہتمام کیاجائے گاجن سے خطاب کے دوران علماء کرام،ذاکرین،خطیب اور مقررین خاتون جنت حضرت بی بی فاطمہ ؓ کی حیات مبارکہ اوراسلام کی سربلندی کیلئے دی گئی قربانیوںاور سیرت طیبہ پر روشنی ڈالیں گے۔سیّدۃ النساء،خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزھرا ؓحضور نبی کریم ؐ کی صاحبزادی تھیںآپ ؓ سیّدہ خدیجۃ الکبری ؓ کے بطن مبارک سے پیدا ہوئیںآپ ؓ کی شادی حضرت علی المرتضیٰ ؓ سے ہوئے آپ ؓ کے مشہور القاب زھرا،سیّد ۃ النساء،خاتون جنت اور بتول ؓ ہیں آپ جنت میں عورتوں کی سردار ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں