بلوچستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ آج بھی سست روی کا شکار

بلوچستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ آج بھی سست روی کا شکار

بلوچستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ آج بھی سست روی کا شکار
بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے۔ جس کی وجہ سے صارفین بالخصوص فری لانسرز ، میڈیا ورکرز، تاجروں اور طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے فیس بک ، انسٹا گرام ، واٹس ایپ سمیت مختلف سوشل میڈیا سروسز متاثر ہیں ۔
صارفین کو تصاویر ، وائس نوٹ اور ویڈیوز اپ لوڈ اور ڈائون لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ صارفین کے لیے وی پی این کے ذریعے بھی سوشل میڈیا سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
فری لانسرز، طلبہ،میڈیا ورکرز،اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے وابستہ افراد سمیت دیگر صارفین انٹرنیٹ میں خلل کیباعث پریشانی کا شکار ہیں ۔ صارفین کا پی ٹی اے حکام سے مطالبہ ہے کہ فوری انٹرنیٹ سروس کو مکمل بحال کیا جائے۔
بشکریہ : (ہمارا بلوچستان نیوز)

اپنا تبصرہ لکھیں