کراچی میں ٹریفک حادثات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

کراچی میں ٹریفک حادثات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

کراچی ۔۔شہر قائد میں ٹریفک حادثات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کراچی کے بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے والا کوئی نہیں جب کہ شہر قائد ٹریفک حادثات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور شہر میں ٹریفک حادثات نے 710 سے زائد خاندانوں کو اجاڑ دیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال جنوری سے 5 دسمبر تک 710 سے زائد افراد جاں بحق اور 7500 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے، ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کو سرکاری اسپتالوں میں لے جایا گیا تھا۔رواں سال جنوری میں ٹریفک حادثات میں 94 افراد جاں بحق اور 734 افراد زخمی ہوئے جب کہ فروری میں 55 افراد جاں بحق اور 709 افراد زخمی ہوئے۔مارچ میں 39 افراد جان کی بازی ہارے اور 525 افراد زخمی ہوئے، اپریل میں 64 افراد جاں بحق اور 470 افراد زخمی ہوئے جب کہ مئی میں 51 گاڑیوں سے کچل کر مارے گئے اور 464 افراد زخمی ہوئے۔جون میں 75 افراد ٹریفک حادثات میں مارے گئے اور 645 افراد زخمی ہوئے، جولائی میں 40 افراد جاں بحق اور 630 افراد زخمی ہوئے، اگست میں 45 افراد زندگی کی بازی ہارے اور 516 افراد زخمی ہوئے۔ستمبر میں 71 افراد جاں بحق اور 781 افراد گاڑیوں کی ٹکر سے زخمی ہوئے، اکتوبر میں 66 افراد جاں بحق اور 980 افراد زخمی ہوئے۔نومبر میں 90 افراد کی زندگیوں کا خاتمہ ہوا اور 987 افراد گاڑیوں سے کچل کر زخمی ہوئے، دسمبر کے 5 روز کے دوران 22 افراد مارے گئے اور 218 افراد زخمی ہوئے۔ٹریفک حادثات میں جاں بحق و زخمی افراد کو عباسی شہید، جناح اسپتال اور سول اسپتال منتقل کیا گیا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ٹریفک حادثات میں جنوری سے نومبر تک 150 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ ٹریفک حادثات میں خواتین اور کم عمر بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ٹریفک حکام حادثات پر قابو پانے کی حکمت عملی بنانے کے بجائے ریونیو بڑھانے میں مصروف ہیں، دن کے اوقات میں بھی ہیوی ٹریفک سڑکوں پر رواں دواں رہتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں