jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

عامر خان کا پورے خاندان کو ایک جگہ رکھنے کیلئے بڑا رہائشی منصوبہ بنانے کا فیصلہ

ممبئی (شوبز نیوز)بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنے خاندان کے تمام افراد کیلئے ایک بڑی رہائش گاہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے ممبئی کے مہنگے ترین علاقے پالی ہل کے نزدیک بیلا وسٹا اور مرینا اپارٹمنٹس میں 2 رہائشی منصوبیکی از سر نو تعمیر کا فیصلہ کیا ہے، اطلاعات ہیں کہ ان تمام اپارٹمنٹس کو ملا کر ایک بڑی اسکائی ولا تعمیر کی جائے گی۔عامر خان پہلے ہی بیلا وسٹا میں متعدد اپارٹمنٹس کے مالک ہیں اور نئے رہائشی منصوبے کیلئے وہ تقریبا 100 کروڑ کی منصوبہ بندی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس نئی رہائش گاہ میں خاندانی تقریبات کیلئے وسیع وعریض ایریا سمیت ضرورت کے تحت رہائشی مقامات بھی تعمیر کیے جائیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک فلور انٹرٹینٹمنٹ زون کے طور پر تیار کیا جائیگا ، دوسرا فلور عامر کے بیٹے جنید خان کے لیے مختص کیاگیا ہے، توقع ہے کہ عامر خود اپنی نئی نویلی دلہن گوری اسپرٹ اور ان کے بیٹے کے ساتھ دو فلور پر مقیم ہوں گے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ خاندان کے دیگر افراد کے پاس ایک ہی رہائشی کمپلیکس میں منفرد اپارٹمنٹس ہوں گے۔ان اپارٹمنٹس میں عامر خان کی والدہ زینت حسین، ان کی بہنیں، نکہت خان اور فرحت خان دتہ کے ساتھ ساتھ ان کی سابقہ بیوی کرن را اور ان کے بیٹے آزاد کے لیے بھی اسی رہائشی منصوبے میں ایک اپارٹمنٹ مختص کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ نئے رہائشی منصوبے کی تکمیل تک عامر عارضی طور پر پالی ہل کے نزدیک واقع ایک اپارٹمنٹ میں منتقل ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ عامر خان نے حال ہی میں ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ایک سادہ اور نجی تقریب میں گوری اسپرٹ سے شادی کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More