اسلام آباد ایئرپورٹ؛ واسکٹ میں چھپائی گئی تقریباً ڈیڑھ کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار

اسلام آباد ایئرپورٹ؛ واسکٹ میں چھپائی گئی تقریباً ڈیڑھ کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار

اسلام آباد۔۔اسلام آباد ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔اے ایس ایف حکام کے مطابق دوحہ جانے والی پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ محمد جان نامی مسافر کے سامان کی چیکنگ کے دوران اے ایس ایف عملے نے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔عملے کی جانب سے سامان کھولا گیا تو بیگ میں رکھے واسکٹ میں مہارت سے چھپائی گئی ایک کلو 332 گرام آئس برآمد ہوئی جس پر منشیات کو قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔حکام نے بتایا کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں