وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے جاتی امرا رائے ونڈ میں ملاقات جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کو دورہ سعودی عرب سے متعلق آگاہ کیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو مدارس بل پر بھی اعتماد میں لیا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی پارٹی صدر نواز شریف سے ملاقات ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ قومی سلامتی ویکجہتی کو نقصان پہنچانے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا اور کسی کو ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے نہیں دیں گے۔ملاقات میں 26 نومبر کے واقعات اور بانی پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی ممکنہ کال پر بھی گفتگو کی گئی اورملکی معاملات پر حکومتی اتحادیوں سے مشاورت اور انہیں اعتماد میں لینے پر بھی اتفاق ہوا۔نوازشریف کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو ملکی معاشی صورتحال میں بہتری پر مبارکباد پیش کی گئی اور وزیراعظم نے بیرونی سرمایہ کاری میں اب تک کی پیشرفت سے آگاہ بھی کیا۔دونوں رہنمائوں نے جاتی امرا ء میں والدین کی قبروں پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی بھی کی۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس