پھولنگر۔۔نواحی علاقہ دینا ناتھ میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والے افراد کی تعداد 13 ہوگئی، مرنے والے 3 افراد کا تعلق مانگا منڈی سے بتایا گیا ہے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ،ایک شخص کی بینائی چلی گئی ،پولیس نے ضلع قصور میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا ،تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے ایک مدعی کی درخواست پر 3نامزد اور 2 نامعلوم سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔بتایا گیا ہے کہ زہریلی شراب پینے سے جاں بحق ہونے والے عبد الغفار ، منظور احمد ، سہیل احمد ، طارق علی، بگو شیخ، افضل وٹو ، رانا شیرا سمیت 10افراد کا تعلق پھولنگر کے مختلف علاقوں سے ہے جبکہ میڈیا پر رپورٹ ہونے والے 3 افراد ارشد، لیاقت اور رمضان کا تعلق مانگا منڈی سے بتایا جارہا ہے ۔شراب پینے والے ایک شخص کی بینائی بھی چلی گئی ہے ۔ مقامی لوگ مزید ہلاکتوں کے خدشات کا اظہار کررہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ تمام افراد نے پھولنگر کے علاقہ جھلار جھوک سے شراب خریدی تھی۔ تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے ابھی تک صرف ایک مدعی کی درخواست پر 3نامزد اور 2 نامعلوم سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے مگر ابھی تک تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔فرانزک ٹیموں نے بھی شواہد اکٹھے کیے ہیں ۔پولیس صرف 2 افراد کی ہلاکتوں کو زہریلی شراب کی وجہ قرار دے رہی ہیں جبکہ باقی اموات کو ہارٹ اٹیک قرار دے رہی ہے ۔ایس پی انوسٹی گیشن اور ڈی ایس پی پتوکی کا کہناہے کہ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے ،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے نوٹس لینے کے بعد قصور پولیس متحرک نظر آرہی ہے ۔ترجمان قصور پولیس کے مطابق اب تک منشیات فروشوں کے خلاف کئے گئے کریک ڈائون سے 1600 لیٹر شراب برآمد کرلی گئی ہے اور مزید کارروائیاں جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس