بلاول بھٹو کی زیر صدارت پی پی کمیٹی برائے قومی مسائل کا اجلاس

بلاول بھٹو کی زیر صدارت پی پی کمیٹی برائے قومی مسائل کا اجلاس

کراچی/اسلام آباد..چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو کی زیر صدارت پارٹی کی کمیٹی برائے قومی مسائل کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ پیپلز پارٹی کمیٹی برائے قومی مسائل (آج) پیر و حکومتی کمیٹی سے ملاقات کرے گی۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو کی زیر صدارت پارٹی کی کمیٹی برائے قومی مسائل کا ورچوئل اجلاس ہوا۔ چیئرمین بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی کمیٹی برائے قومی مسائل کے ارکان نے اہم ملکی معاملات پر گفتگو کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کمیٹی برائے قومی مسائل (آج) پیرکو حکومتی کمیٹی سے ملاقات کرے گی۔اجلاس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نوید قمر، احمد محمود اور علی حیدر گیلانی شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں