حکومت نے عمران خان کے خلاف بڑی کارروائی کی منصوبہ تیار کرلی

حکومت نے عمران خان کے خلاف بڑی کارروائی کی منصوبہ تیار کرلی

اسلام آباد …وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف بڑی کارروائی کا منصوبہ تیار کرلی ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے وزارت داخلہ کو وفاقی کابینہ کے لیے سمری تیار کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد بانی پی ٹی آئی کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ چلایا جائے گا، منصوبے کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ٹرائل چلانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان پر پرسوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزامات ہیں جبکہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف انکوائری مکمل کر لی ہے۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹرائل پاکستان پینل کوڈ کے چیپٹر 6 اور 9 اے کے تحت چلایا جائے گا، پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دیگر متعلقہ سیکشنز کے تحت بھی ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔سی آر پی سی کے سیکشن 196 کے تحت کمپلینٹ فائل کرنے کے لیے کابینہ کی منظوری درکار ہے، مختلف جرائم پر ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے کابینہ کی منظوری ضروری ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں