راولپنڈی..اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ کیس 2 کی سماعت پر بانی پی ٹی آئی عمران خان، فیملی اور دیگر رہنمائوں میں تکرار ہوئی۔ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے دوران تکرار بانی، علیمہ خان، بشریٰ بی بی، فیصل چوہدری، بیرسٹر گوہر اور مشال یوسفزئی میں ہوئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنمائوں میں تکرار 24 نومبر کے احتجاج پر ہوئی، اس معاملے پر بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کو بریف کیا۔بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ احتجاج کیلئے پنجاب سے کوئی نہیں نکلا، بریفنگ کے بعد احتجاج سے متعلق کمرہ عدالت میں مباحثہ شروع ہوا۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے اس موقع پر مداخلت کی اور کہا کہ پنجاب سے 5 ہزار لوگ گرفتار ہوئے ہیں، پنجاب میں پارٹی پر کریک ڈائون اور گرفتاریوں کا بانی چیئرمین کو بتایا تھا۔اس موقع پر علیمہ خان نے فیصل چوہدری سے سوال کیا کہ بانی کو اخبارات اور دیگرسہولیات کیوں نہیں دی جاتیں؟اس پر فیصل چوہدری نے جواب دیا کہ میں جو کرسکتا ہوں کررہا ہوں، بتایا جائے کہ سینئر پارٹی عہدیدار عدالت کیوں نہیں جاتے؟ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مانیٹرنگ کمیشن بنایا تھا وہ کہاں ہے؟مشال یوسفزئی نے مانیٹرنگ کمیشن کو روکنے کا الزام فیصل چوہدری پر لگادیا جس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ کمیشن عدالت نے قائم کیا ہے، میں کیسے روک سکتا ہوں۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر خان بولے کچھ فیصلے پارٹی لیڈرشپ پر چھوڑے جائیں، احتجاج اور شہادتوں پر ہر کوئی بات کرے گا تو کنفیوژن ہوگا۔اس ساری تکرار میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب میں فسطائیت کی وجہ سے لوگ خائف ہیں، ڈی چوک احتجاج میں ہمارے 200 لوگ لاپتہ ہیں۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس