چہرے بدلنے سے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، نظام بدلنا ہو گا،حافظ نعیم الرحمن

چہرے بدلنے سے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، نظام بدلنا ہو گا،حافظ نعیم الرحمن

سخاکوٹ ۔۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت 10 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مہنگائی اور بیروز گاری کے دور میں زندگی گزارنا مشکل ہے۔اْنہوں نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن میں تمام فریقین کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک پر نااہل لوگ مسلط ہیں، جس سے ملک مسائل کا گڑھ بنتا جا رہا ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ چہرے بدلنے سے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، اجتماعی جدوجہد سے نظام بدلنا ہوگا۔اْنہوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل مل کر فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں