کچھی،ضلع بھر میں گیس کا بحران،حکومت بلوچستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کچھی،ضلع بھر میں گیس کا بحران،حکومت بلوچستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کچھی، ضلع بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سوئی گیس کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا عوامی سماجی و سیاسی بلدیاتی نمائندوں کا صوبائی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ
بولان(نامہ نگار/ رئیس فرحان جمالی) تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کچھی بولان کے مختلف علاقوں مچھ، ڈھاڈر، بھاگ اور بالاناڑی سمیت انکے گردونواح میں یومیہ گھنٹوں سوئی گیس کی طویل بندش کے باعث گھریلو سطح پر معاملات زندگی جام ہو کر رہ گئے ہیں گھریلو صارفین کے لیے سوئی گیس کی غیر اعلانیہ طور پر بندش اور انتہائی کم پریشر سے صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی ہے سرد موسم میں گیس کی فراہمی کے باعث عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے دن کے اوقات میں بھی گیس پریشر میں کمی ہوتی ہے گیس کی بندش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے گھریلو صارفین گیس پریشر کم ہونے کے باعث ایل پی جی اور لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں گیس کی کمی اور بندش سے شہری پریشان اور انکی مشکلات بڑھ گئی ہیں گیس بندش سے جہاں عوام سردی سے ٹھٹھر رہے ہیں وہیں پر گھروں میں ایک وقت کا کھانا بنانا نا ممکن ہوگیا ضلع بھر میں گیس پریشر میں کمی اور غیر اعلانیہ بندش کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں صارفین گیس کے کنکشن کائٹوا دئیے ہیں ہر آنے والے دنوں میں ضلع بھر سے سوئی گیس کے کنکشن منقطع ہو رہے ہیں اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس یومیہ پانچ سے سات روز وہ بھی نہ ہونے کے برابر دی جاتی ہے اور گیس حکام کی جانب سے ہزاروں کے بھری کم بل تھما دیتے ہیں کچھی (بولان) کے عوامی سماجی و سیاسی اور بلدیاتی نمائندوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں گیس کی بندش کا فوری نوٹس لیں

اپنا تبصرہ لکھیں