نوشکی ، تیل اڈہ پر مبینہ طور پر 18 لاکھ کی ڈکیتی، چوکیدار اغوا کے بعد رہا

نوشکی ، تیل اڈہ پر مبینہ طور پر 18 لاکھ کی ڈکیتی، چوکیدار اغوا کے بعد رہا

وشکی شہر کے قریبی علاقے تیل اڈہ میں ایک بڑی ڈکیتی کی واردات میں نامعلوم مسلح افراد نے 18 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی لوٹ لی۔ ڈاکو واردات کے دوران چوکیدار کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے جمال آباد کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق، واردات سوموار کی رات پیش آئی، جب 15 سے 20 مسلح ڈاکو جدید اسلحہ سے لیس ہوکر محمود نامی تیل کے تاجر کی دکان پر پہنچے۔ ڈاکووں نے دکان کے تالے توڑ کر دو تجوریاں چوری کرلیں جن میں مبینہ طور پر 18 لاکھ روپے سے زائد کی رقم موجود تھی۔ چوکیدار کو واردات سے پہلے اغوا کیا گیا اور بعد میں جمال آباد کے قریب چھوڑ دیا گیا۔
اس بڑے واقعے کے بعد نوشکی شہر اور گردونواح میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، اور پولیس کی کارکردگی پر شدید سوالات اٹھ رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رات کے وقت گشت نہ ہونے کی وجہ سے چوری اور ڈکیتی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
تیل کمیٹی کے نمائندوں اور عوام نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
دوسری جانب ایس ایچ او سٹی تھانہ سے واقعہ کے بارے میں رابطہ کیا گیا تاہم ان کا موقف تاحال سامنے نہ آسکا۔

اپنا تبصرہ لکھیں