الیکشن ٹریبونل نے جے یو آئی کے رکن صوبائی اسمبلی زابد ریکی کی جیت کو برقرار رکھتے عذرداری خارج کردی

الیکشن ٹریبونل نے جے یو آئی کے رکن صوبائی اسمبلی زابد ریکی کی جیت کو برقرار رکھتے عذرداری خارج کردی

کوئٹہ ..الیکشن ٹریبونل نے پی بی 31پردھاندلی کے خلاف دائر عذرداری پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔
کوئٹہ:الیکشن ٹریبونل نے جے یو آئی کے رکن صوبائی اسمبلی زابد ریکی کی جیت کو برقرار رکھتے عذرداری خارج کردی،کوئٹہ الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے فیصلہ سنایا، الیکشن ٹریبونل نے عذرداری ناکافی اورناقص شوائد کی بناء پر خارج کی ۔
کوئٹہ: زابد علی ریکی کے خلاف عذرداری مجیب الرحمن محمد حسنی نے دائر کرائی تھی، الیکشن ٹریبونل میں دوران سماعت درخواست گزار مجیب الرحمٰن محمد حسنی اور اسکے وکیل مسلسل پیش نہیں ہوئے۔
کوئٹہ: میر زابد ریکی کی جانب سے کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ ,قاضی نجیب ایڈووکیٹ اور بلوچ خان ایڈووکیٹ ٹربیونل میں پیش ہوئے۔
کوئٹہ: الیکشن کمیشن کی جانب سے ٹریبونل کے سامنے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاداسلم اور نصیر احمد پیش ہوئے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں