نوکنڈی(جہان امروز )نوکنڈی کے قریب دو گاڑیوں کے درمیان ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں ایک مقامی ڈرائیور اور دو افغان باشندے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے افراد کا تعلق افغانستان سے ہے، جو غیر قانونی طریقے سے پاکستان کے راستے ایران جا رہے تھے۔
زخمیوں میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
