کوئٹہ(جہان امروز )محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، تاہم شام کے اوقات میں کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ نوشکی، شیرانی، موسی خیل، لورالائی، ہرنائی، ژوب اور بارکھان میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔درجہ حرارت کے حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ گرمی تربت میں 41C اور سبی میں 40C ریکارڈ کی گئی۔
دیگر شہروں میں کوئٹہ 28C، قلات 26C، زیارت 20C، ژوب 30C، نوکنڈی 38C اور چمن میں 29C رہا۔
ساحلی علاقوں میں گوادر کا درجہ حرارت 36C اور جیوانی کا 32C ریکارڈ کیا گیا ہے۔
