وزیراعظم کا کامیاب دورہ سعودی عرب ، قطر انتہائی اہمیت کا حامل ہے،دانیال چوہدری

وزیراعظم کا کامیاب دورہ سعودی عرب ، قطر انتہائی اہمیت کا حامل ہے،دانیال چوہدری

اسلام آباد۔۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے کامیاب دورہ سعودی عرب اور قطر کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کامیاب دورہ سعودی عرب اور قطر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کے کامیاب دورے سے نہ صرف سعودی عرب اور قطر کیساتھ پاکستان کے تعلقات نئے دورمیں داخل ہوں گے بلکہ معاشی طور پر بھی نئی راہیں متعین ہوں گی۔بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم محمدشہبازشریف اور اِن کی پوری ٹیم اِس وقت پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے اور گزشتہ 8ماہ میں کی جانیوالی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں