جمعیت علماء اسلام پنجگور کے امیر حافظ محمد اعظم بلوچ ، جنرل سیکرٹری مولانا عبدالحلیم و کابینہ کے دیگر اراکین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجگور کے ایک صحافی نے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور کے بارے میں ایک رپورٹ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا تک پہنچایا ہے۔جو حقیقت پر مبنی ہے پنجگور کا ہر ذی شعور انسان جانتا ہے کہ اس وقت پنجگور ٹیچنگ ہسپتال میں چند ڈاکٹروں کے علاؤہ اکثر ڈاکٹر صاحبان ڈیوٹی نہیں دیتے ، اسی طرح ہسپتال کے ایمبولینس سروس بھی نہ ہونے کے برابر ہے ادویات نام کا تو کوئی چیز نہیں ۔ اس رپورٹ کے شائع کرنے کے بعد صحافی برادری کو دھمکانا اور انکے خلاف کاروائی کرنا سراسر غلط اور انتقامی کارروائی ہے جس کی جمعیت علماء اسلام پنجگور بھرپور مذمت کرتی ہے بلکہ وہ ہسپتال انتظامیہ سے گزارش کرتی ہے کہ صحافیوں کے خلاف کاروائی کی بجائے پنجگور ہسپتال کے مسائل حل کئے جائیں تاکہ عوام الناس اپنا علاج معالجہ پنجگور ہی میں کر سکیں آج کل پنجگور عوام بیماری کی حالت میں تربت ، کوئیٹہ اور کراچی کا سفر کرتے ہیں اگر ان کا علاج پنجگور میں ہو جاتا تو وہ کھبی بھی علاج معالجہ کے لئے پنجگور سے باہر نہیں جاتے ۔جمعیت علماء اسلام پنجگور صحافی برادری کے ساتھ ہے بلکہ پنجگور مسائل کو اجاگر کرنے پر صحافی برادری کو مبارکباد پیش کرتی ہے ۔ جمعیت علماء اسلام پنجگور کے امیر حافظ محمد اعظم بلوچ نے کہا کہ ہم انتظامیہ اور دیگر اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صحافی برادری کا ساتھ دیں تاکہ پنجگور کے مسائل اجاگر ہوں۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس