سرفراز بگٹی کا دھرنا آمد، مصور کی بازیابی کیلئے جے آئی ٹی تشکیل، دھرنا 10 دنوں کیلئے ملتوی

سرفراز بگٹی کا دھرنا آمد، مصور کی بازیابی کیلئے جے آئی ٹی تشکیل، دھرنا 10 دنوں کیلئے ملتوی

سرفراز بگٹی کا کوئٹہ دھر نے میں آمد ، مصور کی بازیابی کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی، دھرنا کمیٹی نے دھرنا 10 دنوں کیلئے ملتوی کر دیا ۔وزیراعلی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اغواء ہونے والا بچہ میرے بچوں جیسا ہےلواحقین کے دکھ درد کا احساس ہے روز اول سے مغوی بچے کے فیملی کے ساتھ رابطے میں ہیں ایسے واقعات پر سول سوسائٹی و سیاسی جماعتوں کے پاس احتجاج کے علاؤہ کوئی راستہ نہیں ہوتا احتجاج کا حق جمہوریت میں سب کو ہے ۔مسائل کا حل مزاکرات سے ممکن ہے مزاکرات کامیاب نہیں بھی ہوتے تو بچے کی بازیابی کی کوشش تسلسل سے جاری رکھیں گے ۔جے آئی ٹی روزآنہ کی بنیاد پر بچے کی بازیابی کیلئے اپڈیٹ دیگی سارا بلوچستان اس وقت مغوی بچے کی فیملی کے ساتھ ہے۔بچے کی باحفاظت بازیابی کیلئے کوشش جاری رکھیں گے ۔چیف منسٹر ہاؤس کے دروازے عوام کیلئے کھے ہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں