اسلام آباد ۔۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی کے 57ویں یوم تاسیس کے موقع پر 30 نومبر بروز ہفتہ شام سوا چھ بجے ملک بھر میں 150 سے زائد اضلاع میں ہونے والی تقریبات سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویڈیو لنک خطاب سے قبل کوئٹہ میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، جامشورو میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور ملتان میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا خطاب ہوگا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویڈیو لنک خطاب سے قبل حیدرآباد میں سید قائم علی شاہ، گوجرانوالہ میں اعتزاز احسن، راولپنڈی میں راجہ پرویز اشرف اور سانگھڑ میں شازیہ مری کا خطاب ہوگا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویڈیو لنک خطاب سے قبل مخدوم احمد محمود رحیم یار خان، نثار کھوڑو اور سعید غنی کراچی، خورشید شاہ سکھر، قمر زمان کائرہ اٹک، جمیل سومرو لاڑکانہ اور چوہدری منظور احمد فیصل آباد میں خطاب کریں گے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویڈیو لنک خطاب سے قبل لاہور میں حسن مرتضی، نواب شاہ میں ناصر شاہ اور ضیاء لنجار، چکوال میں سینیٹر پلوشہ خان، جیکب آباد میں اعجاز جکھرانی، سرگودھا میں ندیم افضل چن، میرپورخاص میں شرجیل میمن، ساہیوال میں شہزاد سعید چیمہ، گلگت شہر میں امجد ایڈووکیٹ اور مظفرآباد میں چوہدری یاسین یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کریں گے۔درج بالا خطابات کے علاوہ بھی پارٹی قائدین ملک کے دیگر اضلاع میں یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کریں گے۔الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کی لائیو کوریج کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے علاوہ پاک سیٹلائیٹ فریکوئنسی کے پیرامیٹرز فراہم کئے جائیں گے جبکہ میڈیا سے استدعا ہے کہ براہ کرم ملک بھر کے تمام اضلاع میں ہونے والی یوم تاسیس کی تقریبات کی کوریج کے لئے اپنے لائیو سورسز کو بھیجیں۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس