لاہور۔۔صوبائی دارالحکومت پھر پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا جبکہ بارش کے امکانات بھی کم ہو گئے۔شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس 800 سے لے کر 290 تک ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ لاہور میں اوسطاً ایئر کوالٹی انڈکس290 ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے شہر بھر کے اسکول کالجز، یونیورسٹیز اور تفریحی مقامات پہلے ہی کھولے جا چکے ہیں جب کہ لاہور سمیت 4 اضلاع میں تعمیراتی کام کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔اجازت کے بعد زگ زیگ ٹیکنالوجی پر بھٹے بھی کام کرسکیں گے جب کہ سرکاری و نجی دفاتر کو 100 فیصد عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت بھی مل گئی ہے۔ اسی طرح ہیوی ٹریفک پیر سے جمعرات تک اضلاع میں داخل ہوسکے گی، تاہم جمعہ سے اتوار تک ہیوی ٹریفک کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ برقرار ہے جب کہ ریسٹورینٹس کا ان ڈور، آوٹ ڈور ڈائننگ 10 بجے تک ہوگا۔ ہوڈ سسٹم نصب کیے بغیر باربی کیو کی اجازت نہیں ہوگی۔دریں اثنا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں بادل بغیر برسے ہی گزر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بادل موجود ہیں تاہم ان کے برسنے کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 10 جب کہ زیادہ سے زیادہ 25 تک جانے کے امکانات ہیں۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس