جامعہ بلو چستان کے طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبرز کی آئی جی ایف سی سے ملاقات

جامعہ بلو چستان کے طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبرز کی آئی جی ایف سی سے ملاقات

کوئٹہ. جامعہ بلو چستان کے طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبرز نے آئی جی ایف سی سے ملاقات کی ۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبرز نے ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا دورہ کیا ،ایف سی ہیڈکوارٹرز آمد پر فیکلٹی ممبرز اور طلباء کی جانب سے یادگار شہداء پر سلامی دی گئی طلباء نے قیام امن میں شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔تعلیمی وفد کو ایف سی کی باڈر مینجمنٹ ، سیکورٹی، انسداد اسمگلنگ و منشیات اور دیگر فلاحی کاموں کے بارے میں مفصل بریفنگ دی گئی، بریفنگ کے بعد طلباء کی جانب سے سوالات کئے گئے جنکا آئی جی ایف سی نے مفصل جواب دیا ۔آئی جی ایف سی (نارتھ) نے طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں پاکستان و بلوچستان کی ترقی و امن و امان کا ضامن قرار دیا۔فیکلٹی ممبرز نے کہا کہ ہیڈکوارٹرز ایف سی کے دورے سے انہیں کافی مفید معلومات ملی ایسے دورے بار بار ہونے چاہیے ہمیں بہت سی مفید معلومات ملی آرمی اور ایف سی ہمارے صوبے کی سیکورٹی کیلئے بہت سے اقدامات کررہی ہمارے سٹوڈنٹس بہت اچھا امیج لیکر گھر جارہے ہیں،بلوچستان یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کافی غلط معلومات پہنچائی جارہی تھیں اور یہاں آنے کے بعد کافی کلیئر ہوئیں ہیں میرا تعلق ضلع ہرنائی سے ہے ایف سی نے ضلع ہرنائی کیلئے بہت اچھے کام کئے ہم سب دہشتگردوں کے خلاف ہیں اور انہیں روکنے والے ایف سی کے جوان ہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں