کوئٹہ ..ول ہسپتال کوئٹہ میں کوکلیئر امپلانٹ کے مفت آپریشن کا افتتاح کر دیا۔کراچی، لاہور اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایک کوکلیئر امپلانٹ آپریشن کی لاگت 40 سے 50 لاکھ روپے آتی ہے۔
وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں پیدائشی قوت سماعت سے محروم بچوں کو کوکلیئر امپلانٹ کی سروس کی اشد ضرورت تھی سول ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ ناک، کان، گلہ میں اب یہ سہولت مفت میسر ہوگی۔
بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوکلیئر امپلانٹ کے 2 کیسز لیجنڈ پروفیسر ڈاکٹر ایم عمر فاروق نے کوکلیئر امپلانٹ ٹیم سول ہسپتال کوئٹہ کے ساتھ کامیابی کے ہمراہ کیے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمن کے ویژن کے مطابق صوبے میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی میں کوکلیئر امپلانٹ اہم اقدام ہے۔پروفیسر شیر زمان مندوخیل نے ای این ٹی یونٹ iiiکے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ناک، کان گلہ وارڈ میں کو کلیئر امپلانٹ کی سروس شروع ہونے سے مریضوں کو فائدہ ہوگا۔
پروفیسر شیر زمان مندوخیل نے کہا کہ کوکلیئر امپلانٹ ایک الیکٹرانک ڈیوائس ہے جو سماعت کو بہتر بناتی ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے ایک آپشن ہوتا ہے جنہیں کان کے اندرونی نقصان سے شدید سماعت کا نقصان ہوتا ہے جو سماعت کے آلات کے ساتھ بھی اچھی طرح سے سن نہیں پاتے۔کوکلیئر امپلانٹ کے 2 کیسز ہمارے لیجنڈ پروفیسر ڈاکٹر ایم عمر فاروق نے کوکلیئر امپلانٹ ٹیم کوئٹہ کے ساتھ کامیابی کے ساتھ کیے۔
سربراہ شعبہ امراض ناک، کان گلہ یونٹ iii پروفیسر شیر زمان مندوخیل نے سول ہسپتال کوئٹہ میں کوکلیئر امپلانٹ سہولت فراہم کرنے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمن اور ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر میر نور اللہ موسی خیل کا شکریہ ادا کیا۔وزیر صحت نے ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر میر نور اللہ موسی خیل، سربراہ شعبہ امراض ناک، کان گلہ یونٹ iii پروفیسر شیر زمان مندوخیل اور طبی عملے کی کاوشوں کو سراہا۔ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹرمیر نور اللہ موسیٰ خیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ سول ہسپتال کوئٹہ اپنے وسائل میں رہتے ہوے عوام کو طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے ان کی کوشش ہوگی کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائے۔