واٹس ایپ میسیج دوسری ایپس پر براہ راست شیئر کے فیچر کی آزمائش

واٹس ایپ میسیج دوسری ایپس پر براہ راست شیئر کے فیچر کی آزمائش

دنیا بھرمیں پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کمپنی صارفین کے لیے ایک بہترین فیچر کی آزمائش کررہی ہے جسے کامیاب آزمائش کے بعد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
میٹا کی زیر ملکیت ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال نت نئے فیچر متعارف کروائے گئے جس کا مقصد صارفین کو سہولیات مہیا کرنا اور دیگر ایپلی کیشنز کے مقابلے میں سبقت لے جانا ہوتا ہے۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق میسیجنگ ایپلی کیشن کے ماہرین ایک ایسے فیچر پر کام کر رہے ہیں، جس کے تحت صارفین اپنا میسیج براہ راست دوسری ایپلی کیشن پر بھی بھیج سکیں گے۔
اس وقت تک واٹس ایپ صارفین اپنا میسیج صرف واٹس ایپ نمبرز پر بھیجنے کے اہل ہیں، تاہم نئے فیچر کے بعد ان کے پاس مزید آپشنز ہوں گے۔
مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو اختیار دیا جائے گا کہ وہ اپنا میسیج یا کوئی بھی مواد واٹس ایپ سے کمپنی کے دوسرے پلیٹ فارمز جیسا کہ فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز پر بھی بھیج سکیں گے۔
یہی نہیں بلکہ صارفین کو ممکنہ طور پر یہ اختیار بھی دیا جائے گا کہ وہ اپنا میسیج مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) بھی بھیجیں۔ممکنہ طور پر صارفین کو اپنا میسیج کسی کو براہ راست ای میل میں بھی بھیجنے کا آپشن فراہم کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ کمپنی واٹس ایپ میں ہی ایک نئی امیج سرچ سہولت شروع کرنے والی ہے جس کے تحت کسی تصویر کے موصول ہونے کے بعد، صارفین اسے محفوظ کرنے، ایڈٹ کرنے، یا اضافی معلومات کے لیے ویب پر تلاش کرنے کا انتخاب کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں