کرم ۔۔ضلع کرم میں بگن کے قریب ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 6 ایف سی اہلکار شہید 7 زخمی ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں لوئر کرم کے علاقے بگن کے قریب 156 ونگ ٹل اسکاؤٹس کے پوسٹ پر نا معلوم دہشت گردوں نے بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 6 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے جن میں نائب صوبیدار خالد بنگش، حوالدار جدید اورکزئی ، لانس نائک ولایت حسین طوری ، لانس نائک شہید الرحمٰن، سپاہی نظام الدین محسود اور سپاہی صفت اللہ آفریدی شامل ہیں۔چیک پوسٹ پر حملے میں 7 اہلکار زخمی بھی ہوئے، جن میں ثواب گل خٹک، نائک سعید خان خٹک، نائک عابد حسین خٹک، لانس نائک طاہر بنگش، سپاہی عامر سہیل آفریدی، سپاہی طیب الرحمٰن اور سپاہی توحید اللہ مروت شامل ہیں۔شہید اور زخمی ہونے والے تمام اہلکاروں کو سی ایم ایچ ٹل پہنچا دیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ 21 نومبر کو بھی لوئر کرم کے علاقے میں کانوائے میں شامل پاراچنار کے مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 8 خواتین اور 5 بچوں سمیت تقریبا 41افراد شہید ہوئے تھے۔اس واقعے کے بعد دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا یہ سلسلہ جاری رہا جبکہ صوبائی دارالحکومت پشاور سے کرم ایجنسی کو ملانے والی ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔بعد ازاں3 دسمبر کو ضلع کرم میں کئی دن تک جاری مسلح تصادم کے نتیجے میں 100 سے زائد اموات کے بعد سیاسی جرگے کی مداخلت سے علاقے میں مکمل جنگ بندی کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے تھے، اس دوران علاقے تعلیمی ادارے بھی دوبارہ سے کھلنا شروع ہوگئے تھے اور کاروباری بھی کھل گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔