ملک میں بارش اور شدید برفباری سے سردی میں اضافہ، شاہراہ قراقرم بند

ملک میں بارش اور شدید برفباری سے سردی میں اضافہ، شاہراہ قراقرم بند

بالائی علاقوں میں برفباری، پہاڑوں پر 2 فٹ سے زائد برف گرنے سے نظامِ زندگی متاثر
کاغان ..ملک میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، شمالی علاقوں میں بارش اور شدید برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔وادی ہنزہ میں شاہراہ قراقرم بند ہوگئی، کوئٹہ، اسکردو، مالم جبہ، چترال اور دیر میں پارہ منفی 4 تک گر گیا جبکہ ا?زاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے، پہاڑوں پر 2 فٹ سے زائد برف گرنے کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں بھی برف باری جاری ہے، ضلع استور میں برف باری سے نظامِ زندگی متاثر ہوگیا جبکہ خیبر پختونخوا میں بابو سرٹاپ، نانگا پربت اور بٹو گاہ میں برف باری ہوئی۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی شدید سردی کی لہر ہے، بلوچستان میں کوئٹہ، قلات، چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین اور زیارت سمیت صوبے بھر میں شدید سردی کے باعث پانی پائپوں میں جم گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں