اسرائیلی حملوں کے باعث اللاذقیہ بندرگاہ پر شامی جنگی بحری جہاز ڈوب گئے

اسرائیلی حملوں کے باعث اللاذقیہ بندرگاہ پر شامی جنگی بحری جہاز ڈوب گئے

دمشق..عرب ٹی وی کے کیمروں نے ایسی تصاویر کو محفوظ کیا ہے جس میں اسرائیلی نشانہ بننے کے بعد اللاذقیہ بندرگاہ میں شامی جنگی جہازوں کو ڈوبتا ہوا دکھایا گیا ہے۔ صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شام میں بری اور بحری فوجی اہداف پر سینکڑوں حملے کیے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے شام میں سٹریٹجک ہتھیاروں کے ذخیرے کی اکثریت پر حملہ کیا۔صہیونی فوج نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیلی جنگی جہازوں نے بیک وقت مینا البیضا بندرگاہ اور اللاذقیہ بندرگاہ میں شامی بحریہ سے تعلق رکھنے والے دو مقامات پر حملہ کیا۔ یہاں شامی بحریہ سے تعلق رکھنے والے 15 بحری جہازوں کو ڈوبا دیا گیا۔ سمندر میں مار کرنے والے درجنوں میزائلوں کو ہدف بنایا گیا۔انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ فضائیہ نے مختلف قسم کے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی بیٹریوں، شامی فضائیہ کے ہوائی اڈوں۔ دمشق، حمص، طرطوس، اللاذقیہ کے علاقوں میں مختلف پیداواری مقامات پر درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا اور لگ بھگ 350 فضائی حملے کیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں